• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھپڑ مارو گے ہم دس تھپڑ ماریں گے، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو  اس حملے کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی، مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی کرائے کے غنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی، دو تھپڑ مارو گے ہم دس تھپڑ ماریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اراکین پر تلواریں رکھ کر اعتماد کا ووٹ لیا گيا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں کے پلے کارڈز پر گالیاں لکھی ہوئی تھیں، کل پی ٹی آئی والوں نے پارلیمنٹ لاجز کو بنکر بنایا ہوا تھا ایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کل شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگز یب، مصدق ملک سمیت دیگر رہنماؤں سے طوفانِ بدتمیزی کی مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ لینےکیلئے ایجنسیوں کو استعمال کیا گیا، اپنے اراکین پر تلواریں رکھ کر اعتماد کا ووٹ لیا گيا، ایسے اعتماد کے ووٹ کی کوئی قانونی، آئينی، اخلاقی حيثیت نہيں ہے۔

 نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ 2 ایم ان ایز کو گولڑہ میں 4 گھنٹے کنٹینر کے اندر رکھا گیا، ایجنسیوں کے ذریعےعمران کو ووٹ دینے پر مجبور کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ زبردستی ووٹ لینے کا مطلب ہے عمران خان تم کو علم ہوگیا تمہارا وقت آگیا ہے، وہ خود کو طفل تسلی بھی نہیں دے سکتا کیونکہ پتا ہے اعتماد کا ووٹ کیسے لیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں خالی ہونے والی سیٹ کے ضمنی الیکشن پر بھی بات ہوئی ہے، ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین