• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی معاملات کی چھان بین، سیاسی تقرریاں بند کی جائیں، ذوالفقار شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینٹی پرائیوٹائزیشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا ہےکہ بلدیاتی اداروں کی آکٹرائے ضلع ٹیکس گرانٹ کو صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے ذریعے نئے سرے سے مقرر کرکے 10 سال کے واجبات بلدیاتی اداروں کو ادا کیے جائیں، بلدیاتی معاملات کی چھان بین کروائی جائے، جعلی اور سیاسی تقرریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ محنت کشوں رہنما سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں آخری بار پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ (PFC) کا اعلان جون 2007 کو تین سال کیلئے کیا گیا تھا جسکے تحت ہر سال اس میں 15 فیصد اضافہ کرنا تھا لیکن جون 2010 کے بعد سے لیکر ابھی تک PFC ایوارڈ کا اعلان نہ ہونے کے باعث تقریباً 11 سالوں سے بلدیاتی اداروں کی آکٹرائے ضلع ٹیکس گرانٹ OZT میں اضافہ نہ ہونے سے صوبہ سندھ کے بلدیاتی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں، ریٹائرمنٹ واجبات اور پنشن کی ادائیگی سے قاصر ہیں، حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کی آکٹرائے ضلع ٹیکس گرانٹ میں اضافے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔

تازہ ترین