• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد، ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق، ٹینکر جلا دیا

ناظم آباد، ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق، ٹینکر جلا دیا 


کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے ، ٹینکر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ناظم آباد نمبر 7نفسیاتی اسپتال کے قریب پیش آیا ۔ مقتول کی شناخت 35سالہ اخمد ولد شیر زادہ اور اس کی بیٹی 10سالہ سدرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی جو جل کر خاکستر ہوگیا۔

تازہ ترین