• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،زبیراحمد ظہیر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ حوثی باغی دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردہیں جن کیخلاف او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو دوٹوک پالیسی اختیار کر نا ہوگی ۔ وہ مولانا جان محمد بٹ ،مولانا عبد الستار نیازی ، مولانا پروفیسر فیاض سلفی ،مولانا امیر محمدی ،رانامحمد آصف اور میاں محمد اصغر سمیت دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر سعودی عرب کے تحفظ کیلئے ہر قر بانی دینا فرض ہے اور ہم سعودی عرب کے تحفظ کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ باطل قوتوں کا اصل ٹارگٹ سعودی عرب اور پاکستان ہی ہیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ملکر امت مسلمہ کی قیادت کر یں۔ اور باطل قوتوں کے مسلمانوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے کیونکہ باطل قوتیں ہی امن کی سب سے بڑی دشمن ہیں ۔
تازہ ترین