• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک دکھا دی

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک مداحوں کیلئے جاری کردی ہے۔

کرینہ کپور نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’خواتین کے عالمی دن‘ کی مبارکباد دی۔


انہوں نے کہا کہ ’دنیا میں ایسا کچھ نہیں ہے جو ایک عورت نہ کرسکتی ہو۔‘

خیال رہے کہ 21 فروری کو کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔


بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی کرینہ اور سیف کے چاہنے والوں کو تصویر کا بےصبری سے انتظار تھا تاہم آج ان سب کا انتظار ختم ہوا اور کرینہ نے آخر کار پہلی جھلک جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے تیمور علی خان کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی ۔

تازہ ترین