بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور نے بیٹے تیمور علی خان کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بطور کرکٹر کھیلتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
کرینا کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی کرکٹ کھیلتے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا میری آئی پی ایل میں کوئی جگہ ہے کیونکہ میں بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔‘
اداکارہ کرینا کپور ان دنوں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک دکھائی دے رہی ہیں، قریبی فیملی ممبرز کے علاوہ اداکارہ کی زیادہ تر پوسٹس بیٹے کے نام رہتی ہیں۔
کرینا کی جانب سے حال ہی میں سامنے آنے والی تصویر میں بیٹا تیمور ہاتھ میں بڑا سا بلّا لیکر کرکٹ کھیلتے نظر آرہا ہے۔
تیمور علی خان کی خوبصورت اور دلکش تصویر میں کرکٹ کے پچھلے اسٹمپ بھی نظر آرہے ہیں، تصویر میں کچھ لوگ ان کے آس پاس کھڑے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرینا کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی تھی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔
اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔
تاہم دونوں نے بیان میں وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے ہاں کب تک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔