• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان اور کرینا کے دوسرے بچے سے متعلق نجومی کی پیشگوئی

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینا کے گھر آنے والے نئے مہمان کے حوالے سے جانے مانے نجومی نے چہرہ شناسی کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ ان کے ہاں ’بیٹی‘ کی ولادت ہوگی۔

نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے سیف اور کرینا کے نئے مہمان کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ جوڑے کے ہاں فروری میں نئی اولاد کی آمد کے ساتھ ہی مزید خوشیاں بھی آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی کے مطابق سیف علی اور کرینا کپور کے چہروں کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی آمد متوقع ہے۔


رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینا کے ہاں آنے والی اولاد ذہانت سے مالا مال ہوگی اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خود والدین اور اُن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔

یاد رہے کہ کرینا کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے اعلان گزشتہ برس اگست میں کیا تھا۔

تازہ ترین