• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان نے آرکائیوز سے ایک اور خوشگوار یاد اپنے چاہنے والوں کیلئے شیئر کی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

عمران خان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1992 کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے  جس میں عمران خان سردی سے بچنے کیلئے ایک چادر اوڑھے ہوئے ساتھ بیٹھے شخص سے گفتگو میں محو ہیں۔


تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان اپنے آبائی علاقے میں ہیں، جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں بھی بتایا گیا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کی ہے۔

وزیر اعظم سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں، اس سے قبل انہوں نے اپنی نانی اور بہن کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے کرکٹ کے دنوں کو بھی یاد کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین