اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو تنخواہ اور مراعات کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی۔ میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو سپریم کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اور مراعات دی جائینگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ (آج) منگل کو جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دیگی۔ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن 29 جنوری کوبنایا گیا تھا۔