• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پولیس اہلکاروں کی چلتی کار پر فائرنگ، طالب علم جاں بحق، طلبہ تنظیموں کا نعش روڈ پر رکھ کر احتجاج

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور میں پولیس اہلکاروں کی چلتی کار پرفائرنگ ، طالب علم جاں بحق ، طلبہ تنظیموں کاطالب علم کے قتل کے خلاف یونیورسٹی روڈ بند کر کے نعش سمیت احتجاجی مظاہرہ ، بدقسمت بشیر احمد ٹیسٹ کیلئے پشاور آیا رات دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا کر گاڑی میں رنگ روڈ جارہاتھا پولیس نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتارکر لیا گیا۔مدعی ضیاء اللہ ولد دستار علی خان سکنہ بنوں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے دوستوں بشیر احمد ولد محمد اجمل اسلامیہ کالج طالب علم اورمحمد حارث ولد ظاہر شاہ کے ہمراہ موٹرکارنمبر 966میں صدر گئے ،جہاں سے رات دو بجے وہ واپس رنگ روڈ جارہے تھے سٹی ریلو ے سٹیشن کے قریب انہوں نے گاڑی روکی اور بشیر احمد رفع حاجت کے لئے گاڑی سے اترا اور ایک منٹ بعد وہ گاڑی میں بیٹھ گیا جسے اس نے میوزک لگانے کا کہا وہ میوزک آن کررہاتھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سنی اور دیکھا تو بشیر احمد زخمی حالت میں پڑاتھا اس دوران رائیڈ ر سکواڈ کے دو پولیس اہلکار بھی ان کے پاس آئے جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تھا انہوں نے پولیس کے ہمراہ بشیر احمد کو طبی امدادکے لئے ہسپتا ل پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اس دوران پولیس اہلکار وہاں سے رفوچکرہو گئے۔

تازہ ترین