• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور دونوں میں وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے اور گھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

تازہ ترین