• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام شہدائے ختم نبوت کانفرنس

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام شہدائے ختم نبوت کانفرنس اور قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ قوانین تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں سالانہ کانفرنس سے مولاناحافظ فضل الرحیم اشرفی،مولانا زاہد الراشدی،عبداللطیف خالد چیمہ، مولانا عبدالرؤف ملک، مولانا عبدالغفار روپڑی،مولاناعبدالوحید اشرفی، قاری محمد یوسف احرار،مولانا عمر فاروق،قاری احتشام،مولانا انیس الرحمن اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کا ہمارے ساتھ قلبی تعلق تھا اور ان کی دینی خدمات کا زندہ کردار ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔دینی مدارس اور دینی قوتوں کو خطرناک اور زیرو پوائنٹ پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین