• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی نے آل سندھ فائنل جیت لیا
کراچی کپ نیٹ بال کے اختتام پر نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے ساتھ لیا گیا گروپ

محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے تعاون سے آل سندھ انٹر کلب ہاکی ٹورنا منٹ کراچی نے لاڑکانہ کو ہرا کر جیت لیا، سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ افیئرز سندھ سید امتیاز علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر صوبائی وزیر شہلا رضا اور کے ایچ اے کے سکریٹی سید حیدر حسین بھی موجود تھے۔

کراچی نے آل سندھ فائنل جیت لیا
سکریٹری کھیل سید امتیاز علی شاہ انٹر کلب سندھ ہاکی ٹور نامنٹ کی فاتح کراچی ٹیم کو ٹرافی دے رہے ہیں ساتھ میں شہلا رضا اور حیدر حسین بھی نمایاں ہیں

  آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ منٹگمری جیمخانہ نے جیت لیا ، مہمان خصوصی لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ 

کراچی نے آل سندھ فائنل جیت لیا
مہمان خصوصی لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی کر کٹ ٹور نامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ پروفیسر اعجاز فاروقی کی اس شہر کے لئے بڑی خدمات ہیں ، پانچ گراونڈز بلدیہ عظمٰی کراچی نے کے سی سی اے کو دئیے تھے ، وہ ان پانچ گراونڈز پر اپنا قبضہ برقراررکھیں، ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل احمد نے کہا کہ 168 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، آل پاکستان فاروق حمد جمالی میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹھیبا کلب ٹنڈو الہیار نے پنجاب کے کلب عباس منڈ  چکوال کو شکست دی ۔

کراچی نے آل سندھ فائنل جیت لیا
خواتین کے عالمی دن پر اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی فاطمہ صائمہ احمد کو ماہیہ معین سونیر پیش کر رہی ہیں۔

کراچی گرلز نیٹ بال کپ کےفائنل میں آئی او بی ایم یونیورسٹی نے ایلیٹ کلب کو ہراکر جیت لیا مہمان خصوصی سٹی اسکول پی اے ایف کی پرنسپل سیما عرفان نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں بھی موجود تھے۔

کراچی نے آل سندھ فائنل جیت لیا
آل پاکستان فاروق حمد جمالی میموریل شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا گروپ

پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل نےڈھاکا میں 2سے8 اپریل تک کھیلی جانے والی بلائنڈ ٹرائی نیشن سیریز کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ،نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے سہ فریقی سیریز میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کراچی نے آل سندھ فائنل جیت لیا
منارٹی باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے افتتاح پر مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی اور غلام محمد کے ساتھ گروپ

مسٹر جونیئر اور مسٹرسینئر اور مین فیزیک ڈسٹرکٹ سینٹرل باڈی بلڈنگ مقابلےکے مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک (سینٹرل) اعجازالدین تھے۔ جبکہ سابق چیئرمین ڈی ایم سی (سینٹرل) ریحان ہاشمی نے افتتاح کیا، اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ انجیئنر سید محفوظ الحق مہمان خصوصی تھے، اس مقابلے میں فزیک کا ٹائٹل (برادرجم) کے ظفر احمد، جونیئر مسٹر کا ٹائٹل(فٹ مونسٹر)کے محمد جواد جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا مسٹر سینئرکا ٹائٹل ورلڈجیم کے ارسلان اسلم نے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین