• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی خاندان سے شاہی فرد کی حیثیت سے دستبردار ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست ہے۔

میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل نے برطانوی شہزادے ہیری اور بیٹی میگھن مارکل کا امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے لیے نہایت احترام ہے، مجھے نہیں لگتا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست ہے۔

تھامس مارکل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ برطانوی نسل پرست ہوتے ہیں، میں سمجھتاہوں لاس اینجلس، کیلی فورنیا کے لوگ نسل پرست ہیں۔

میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل کا مزید کہنا ہے کہ بچے کی رنگت سے متعلق سوال نسل پرستی نہیں بلکہ احمقانہ نوعیت کا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین