• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: چمکنی میں بینک ڈکیٹی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منیجر جاں بحق


پشاور کے علاقے چمکنی میں بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک کا منیجر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی  کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک کا منیجر جاں بحق ہوگیا جبکہ کیشیئر زخمی ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لے کر فرار ہوگئے۔

یاسر آفریدی کے مطابق پولیس نے شواہد اور سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں۔

تازہ ترین