• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ الیکشن: صادق سنجرانی جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن صادق سنجرانی جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہا کہ یہ باتیں ہورہی ہیں کہ اپوزیشن کے پاس زیادہ اور حکومت کے پاس کم لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے گزشتہ الیکشن میں ن لیگ کے لوگ آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے یہ مقابلہ ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزيشن کی سیاست کا محور پیسہ ہے، وہ پیسہ لگاتے ہیں اور پیسہ بناتے ہیں، یہ بات تو ثابت ہوگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو پتہ چل گیا کہ کون تاریخ کے دائیں ہاتھ اور کون بائیں ہاتھ پر کھڑا تھا، تاریک فورسز کو شکست دینی ہے تو حکومت پورا زور لگائے گی۔

شبلی فراز نے انکشاف کیا کہ کابینہ اجلاس میں سینیٹ چیئرمین کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

تازہ ترین