• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ یونیورسٹی میں بھی طلبا و طالبات پر نیا ضابطہ لباس لاگو

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں طلباء اور طالبات کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جامعہ ہزارہ، چارسدہ اور پشاور کے بعد اب کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی طلباء و طالبات پر نیا ضابطہ لباس لاگو کردیا گیا۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق طالبات سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی جبکہ قمیض کے ساتھ دوپٹہ، چادر یا عبایا بھی پہننا لازمی ہوگا۔

اسی طرح طلباء بھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر یونیورسٹی آئیں گے۔

طلباء کو بھورے رنگ کی ڈریس پینٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

تاہم طلباء و طالبات گرمی اور سردی میں کالے جوتے لازمی پہننے گے۔

جامعہ نے فیکلٹی ممبران پر فارمل ڈریس اور بلیک گاؤن پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ اس نئے ڈریس کوڈ پر عمل درامد 15 مارچ سے ہوگا۔

تازہ ترین