کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل نے پولیس کے ہاتھوں طالب علم کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جام شورو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم اے کے پولیٹیکل سائنس کے طالب علم عرفان جتوئی کو سندھ یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل سے 7 مارچ کو گرفتار کیا گیا اور سکھر پولیس کی حراست میں ہی ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا جبکہ مقتول کے والد نے سرکٹ کورٹ حیدرآباد میں بیٹے کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف آئینی درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔