• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وفاقی وزراء نے ملاقات کی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی جیتے گی۔


فواد چوہدری نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت جاری ہے، انتخاب جیتنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا ہی مسئلہ ہے، پارٹی اور اتحادیوں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین