• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر حربہ استعمال کرنے کے بیان کا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لیناچاہیے، سعید غنی


وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہرحربہ استعمال کریں گے، آپ نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔

اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہر حربہ استعمال کرنے کے بیان کا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو نوٹس لیناچاہیے، اگر ہر حربہ استعمال کرنا ہے تو یہ قابل فخر نہیں، حکومت کیلئے  قابل شرم بات ہے۔


  سعید غنی نے کہا کہ شبلی فراز کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے،  یہ جمہوری روایات کے بالکل منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں، یہ کسی بھی صورت میں سینیٹ کا الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ جب سینیٹ انتخابات ہورہے تھے تب یہ آئینی ترمیم لارہے تھے، آرڈیننس لارہے تھے۔

تازہ ترین