• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جذبات کی بنیاد پر مبنی رویے اور احساسات زندگی بھر رہتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جذبات کی بنیاد پر مبنی رویے اور احساسات زندگی بھر رہتے ہیں۔ 

یہ تحقیق ایسوسی ایشن فار سائیکالوجیکل سائنس نے کی ہے اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کسی خاص چیز کے بارے میں لوگوں کے رویے جوکہ اس حوالے سے ان کے احساسات پر مبنی ہوتے ہیں، اور یہ ایک طویل وقت تک برقرار رہتے ہیں۔ 

جرنل آف سائیکالوجیکل سائنس میں چھپنے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکے اثرات دونوں چیزوں یعنی فکس رویوں بمقابلہ مختصر وقت کے خیالات کو کس طرح طویل عرصے میں بدلا جاسکتا ہے۔


یونیورسٹی آف میساچوسٹس بوسٹن کے محقق اور اس تحقیقی مقالے کے مرکزی مصنف میتھیو راکلیگ کے مطابق یہ بات ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کو محتاط اور شعوری انداز میں سوچنے کی حوصلہ افزائی کرنے سے مستقبل میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آسکتی۔ تاہم ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ لوگوں کے جذباتی ردعمل پر مبنی خیالات خصوصاً طویل عرصے تک رہتی ہے۔

تازہ ترین