• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: لاپتہ خاتون سارہ ایورڈ کے قتل کا شبہ، پولیس آفیسر گرفتار

لندن میں لاپتہ خاتون سارہ ایورڈ کے قتل کے شبہ میں پولیس آفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ قتل میں معاونت کے الزام میں ایک خاتون بھی زیرحراست ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سارہ 3 مارچ کو برکسٹن میں اپنے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔

میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار آفیسر تین مارچ کی شب ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ 


میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سارہ کو آخری مرتبہ 3 مارچ کو کلیہم میں دیکھا گیا تھا، پولیس سرگرمی سے سارہ کو تلاش کررہی تھی۔

پولیس نے سارہ کی تلاش کے لیے 750 گھر وں میں جاکر معلومات حاصل کیں، جبکہ 120 افراد نے فون کر کے معلومات دیں۔

تازہ ترین