• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پرپی پی برطانیہ کا جشن

لندن( سعید نیازی ) سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر برطانیہ میں جشنِ گیلانی منایا گیا۔درجنوں سیاسی کارکنوں کی پیپلز پارٹی برطانیہ میں شمولیت ،کے پی سے تعلق رکھنے والے جیالے کارکن خالد مصطفے کو پیپلز پارٹی برطانیہ کا نائب مقرر کیا گیا ،کورونا وائرس پابندیوں کے باعث پیپلز پارٹی کے برطانیہ بھر سے رہنماؤں نے آن لائن مبارک باد کے پیغامات بھی بھیجے اورباقاعدہ تقریب منعقد نہ ہوسکی تاہم پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے کارکنوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی لندن کے صدر میاں سلیم بھی موجود تھے ۔ صدر پی پی پی یوکے محسن باری ، میاں سلیم ، مشتاق لاشاری ، شاہد گوگی ، فیصل احمد ، راشد خان ، ولید خان ، فاروق خان ، داؤد آفریدی نے سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر پی ڈیم ایم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور اب سینیٹ کے چیئرمین کیلئے بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں نگے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے باعث حکومت مشکلات کا شکار ہے ، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے ۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن خالد مصطفی کو پیپلز پارٹی برطانیہ کا نائب صدر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیااور خالد مصطفی کو پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں مزید مضبوط بنانے کا ٹاسک بھی سونپا،محسن باری نے کہا ایسے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ نئے شامل ہونے والے کارکنان پارٹی قیادت کے ویژن کے مطابق ملک کی خدمت کا جذبہ لیے پارٹی میں اپنی ذمہ داریاں ایس طریقے سے ادا کریں گے۔ نئے نامزد نائب صدر خالد مصطفی نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی جماعت کا ادنیٰ کارکن ہوں مجھے جو ذمہ داریاں پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری نے دی ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشیش کروں گا۔ پیپلز پارٹی کے بانی رکن مشتاق لاشاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی برطانیہ نے ہمیشہ بھٹو خاندان اور پارٹی سے وفا کرنے والوں کو عزت اور احترام دیا ہے ،بلاول بھٹو اس وقت غریب عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت سے نجات دلانے کی کوشش میں ہیں اور پیپلز پارٹی برطانیہ ان کا بھرپور ساتھ دے گی، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی خدمت کے جذبے کے ساتھ متوسط طبقے کی آواز بن کر حکومت کے جانب سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے ۔
تازہ ترین