اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے شادی کے وقت دیئے گئے تحائف سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ شادی کے وقت دیئے گئے تحائف دلہن کی جائیداد ہیں ،یہ تحائف شرعی قانون کے مطابق بیوی سے واپس نہیں لئے جاسکتے ۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں کہاگیاہے کہ عورت کو اپنی جائیداد رکھنے اورکاروبار کرنے کاپوراحق ہے ،عورت کا والدین اور شوہر سے میراث لینے کا حق واضح طور پر طے کیاگیاہے ،شوہر اپنی بیویوں کی میراث فراہمی کیلئے وصیت کیا کریں ۔سپریم کورٹ نے کہاہے کہ پاکستان میں قرآن مجید کے احکامات کو بھی نظرانداز کیا جاتا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا۔