اسلام آباد(اے پی پی، جنگ نیوز)سپریم کورٹ نےآج ہونے والی سماعت کے دوران ڈسکہ الیکشن کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا، کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخاب موخر کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسکہ الیکشن اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا، پولنگ کی تاریخ الیکشن شفاف اور انتظامی امور فول پروف بنانے کیلئے کی گئی۔خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔