اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے ایک ایک ووٹ اہمیت اختیار کرگیا۔سینیٹ میں چیئرمین کے عہدے کیلئے حکومت کی جانب سے صاد ق سنجرانی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں۔اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اہم مقابلہ ہے جس میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہوگیا ہے۔ سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی نومنتخب سینیٹر خالدہ اطیب عدت میں ہیں اور ان کے حلف اور ووٹ کے استعمال کیلئے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پرکشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا اور ان حالات میں عدت ختم کرنے کیلئے فتویٰ لینے کا مشورہ دیا۔