• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبقدر میں روٹین کے مطابق لوڈ شیڈنگ جاری ہے‘ پیسکو ترجمان

پشاور ( جنگ نیوز ) پیسکو ترجمان نے کہا ہے کہ شبقدر میں روٹین کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاہم شبقدر میں کنڈوں کی بھرماراوربجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے بجلی فراہمی نظام شدید اوورلوڈنگ کا شکار ہے ان میں سے گیارہ کے وی پیرقلعہ پر 99.55% ،گیارہ کے وی سروکلی پر 99.71%،گیارہ کے وی رشکئی فیڈر پر97.14% اور گیارہ کے وی خواجہ وس فیڈر پر 99.78% لاسز ہیں یعنی 99% کنڈے ہیں جبکہ چند میٹروں کے بلوں کی ادائیگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، اس لئے ان متعلقہ فیڈرز پرمنظورشدہ فارمولے کے تحت بجلی کی لوڈمنیجمنٹ کی جاتی ہے ، شبقدرکے ان علاقوں میں پسکومیٹرائزیشن کے لئے بھرپورکوشش کررہا ہے اوراے بی سی کیبل لگانے کی بھی تجویز ہے جس سے بجلی کا ناجائز استعمال کم ؍ ختم ہوجائے گا ،جس کے لئے علاقے کے ایم این اے اورعلاقے کے مشران کے تعاون کی اشدضرورت ہے،کیونکہ اس سے بجلی کے ناجائز استعمال پر قابوپایاجاسکتا ہے،جیسا کہ پشاورکے 8 فیڈرز پر اے بی سی کیبل کے بچھانے سے اورقانونی طورپرمیٹرز لگانے کے بعد بجلی چوری کی روک تھام ہوئی ہے اورجہاں پر پہلے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی وہاں پر اب صرف 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،جبکہ بجلی فراہمی اوروولٹیج میں بھی بہتری آئی ہے،اسی طرح اگرشبقدر میں بھی میٹرائزیشن ہوگی تو وہاں پر بھی لوڈمنیجمنٹ میں نمایاں کمی ہوگی،پسکو نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیربرائے توانائی عمرایوب کے دورے کے بعد شبقدرمیں بجلی مکمل طورپرغائب ہونے کی خبروں کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،
تازہ ترین