• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ 5سو کلو مضر صحت اشیائے خوردونوش برآمد

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 500 کلو سے زائد غیر معیاری، مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاخوردنوش اور 150 لیٹر زائد المعیاد سافٹ ڈرنکس برآمد کرلئے۔ کاروائیاں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ جس کے دوران 6 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ ڈائریکٹر اپریشنز ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق لکی مروت میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا، انسپکشن کے دوران 100 کلو غیر معیاری اور زائد المیعاد گھی اور 40 کلو سے زائد غیر معیاری مصالحہ جات بھی برآمد کئے گئے۔ جس پر دو دکانوں کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح ڈی ائی خان میں کاروائی کے دوران 50 کلو زائد المعیاد بسکٹس، 30 کلو مصالحہ جات اور 50 لیٹر سافٹ ڈرنکس برامد کئے گئے۔ ڈائریکٹر اپریشنز کا کہنا تھا کہ صوابی میں بھی 70 لیٹر زائد المعیاد سافٹ ڈرنکس اور 15 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برامد کیا گیا۔ نوشہرہ میں حظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ بنوں کے علاقے میریان بازار میں کاروائی کے دوران 60 کلو ناقص اچار برامد کیا گیا۔ اسی طرح ضلع خیبر میں چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر ایک دکان کو سیل کیا گیا۔ مانسہرہ میں غیر معیاری اور مضر صحت مصالحہ جات اور سافٹ ڈرنکس برامد ہونے پر دو دکانوں کو سیل کیا گیا۔
تازہ ترین