• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کاغذاتِ نامزدگی منظور


چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ہے، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں پر کسی نے اعتراض نہیں لگایا گیا۔


چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے دو ، دو امیدوار مد مقابل ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا آفریدی مد مقابل ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی مدمقابل ہیں۔

یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی اور مولانا عبدالغفور حیدری اور مرزا آفریدی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک کو پولنگ ایجنٹ مقرر کردیا، عبدالغفور حیدری نے کامران مرتضی کو پولنگ ایجنٹ مقرر کردیا۔

تازہ ترین