• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزائیڈنگ افسر غیرجانبدار نہیں تھا، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما و سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر غیر جانبدار نہیں تھا، صدر مملکت نے اسے پریزائیڈنگ افسر بنایا، پریزائڈنگ افسر نے دیکھا کہ7 ووٹوں سے نتیجہ تبدیل ہوجائے گا تو ہمارے خلاف رولنگ دے دی۔

اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ میں خود امیدوار تھا اور ہاؤس میں موجود تھا، میرے پاس 50 ووٹ کنفرم تھے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ نے بھی ہماری موقف کی حمایت کی، ان کی کامیابی عارضی ہے یہ کامیابی وہ ہضم نہیں کرسکیں گے، ہم اپنے قانونی ماہرین سے رہنمائی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ہمارے لوگ حوصلہ ہار گئے تھے۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ان کی وجہ سے ہمیں کامیابی ملی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک ووٹ ڈبل اسٹیمپ کی وجہ سے مسترد ہوا، پریزائیڈنگ افسر 7 ووٹ مسترد نہیں کرسکتے تھے، سینیٹ سیکریٹری نے شیری رحمان سے کہا تھا کہ امیدوار کے خانے میں کہیں بھی مہر لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے، ان کا خفیہ ایجنڈا بےنقاب ہوگیا۔

تازہ ترین