• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں حکومت نے ایسٹر پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی حکومت نے کہا ہے کہ اپریل کی 5 تاریخ تک غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رہیں گی۔ 

حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کے مطابق لومبارڈے ریجن میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

اٹلی میں کورونا کے نئے کیسز میں رواں ہفتے 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔


اطالوی حکومت کے مطابق وائرس کی نئی اقسام کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

روم سے خبرایجنسی کے مطابق ایسٹر پر محدود تعداد میں گرجا گھروں میں جانےکی اجازت دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین