آپ آف لائن ہیں
ہفتہ4؍رمضان المبارک 1442ھ 17؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ایس ایل کے ملتوی میچز جون میں ہونا اچھی خبر ہے، بریڈ ہاگ

پاکستان سپر لیگ کو ملک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھرپور طریقے سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک اور ثبوت سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا بیان ہے جنہوں نے پی ایس ایل سکس کے ملتوی ہونے والے میچز کے دوبارہ کرائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور کمنٹیٹر بریڈ ہاگ نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کے میچز جون میں ہونا اچھی خبر ہے۔ پاکستان میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لئے بہت کچھ درکار ہے۔

بریڈ ہاگ کی ٹوئٹ پر متعدد لوگوں نے ان سے اتفاق کیا اور دیگر لیگز کے مقابلوں میں پاکستان سپر لیگ کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز جون کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید