• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ایران اقتصادی رابطوں میں اضافےکی ضرورت ہے، حفیظ شیخ

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے باہمی اقتصادی رابطوں میں اضافہ کی ضرورت ہے ،تجارتی تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کی جائی ۔ اس کے لیے پاک ایران تاریخی، ثقافتی اور معاشی روابط سے استفادہ کیا جائے گا،تجارتی تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں تلاش کی جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے اقتصادی و مالی امور کے نائب وزیر اور ایران کی فارن انویسٹمنٹ کمپنی (آئی ایف آئی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن ابغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

تازہ ترین