پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دی گئی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
پٹرول پر لیوی 79روپے62 پیسے فی لیٹر برقرارہے، جبکہ ڈیزل پر بھی لیوی 75 روپے 41 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
مٹی کے تیل پر لیوی 18 روپے95 پیسےفی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔