• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کیلیفورنیا اور نیو اورلینز میں دہشتگردی کے منصوبے ناکام، 5 افراد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست کیلیفورنیا اور نیو اورلینز میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنا دیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں ایف بی آئی حکام نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے سے تعلق کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ نیو اورلنیز میں بھی مبینہ حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچویں شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی حکام نے بتایاہے کہ منصوبے کے تحت بم دھماکوں سے سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

ایف بی آئی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اورنج کاؤنٹی اور لاس اینجلس میں امیگریشن ایجنٹس اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید