وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا ووٹر مایوس ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے، خیبر پختون خوا میں ان کی حکومت ہے اس کے باوجود لوگ نہیں نکال پا رہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور یا کوہاٹ کا جلسہ ہو لوگ تحریکِ انصاف کے جلسوں میں نہیں جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف جیل میں تھے، وکلاء نے کبھی سیاسی بات نہیں کی، کیسز پر توجہ دیتے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے گا ملاقات بند ہو گی۔
عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا ناشتہ غریب کے 4 دن کے کھانے کے برابر ہے، انہیں ٹریڈ مل دستیاب ہے، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ بھی کرتے ہیں۔