• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے مریم نواز کو دھمکیوں کے ذکر پر ن لیگ میں شدید تشویش ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن میں پارٹی کی سینئر رہنما مریم نواز کو دھمکیوں کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اور اس صورتحال کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کو جن دھمکیوں کا ذکر کیا اس پر مسلم لیگ ن میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ،جس طرح دھونس، دھاندلی سے سینٹ میں سلیکٹڈ کے امیدوار کو کامیاب کروایا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ مریم نواز کو دھمکیوں کا مقصد انہیں ووٹ کو عزت دو کے اعلامیہ سے ہٹانا اور پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بناناہے مگر ان عناصر کو اس میں کامیابی نہیں ہو گی۔ نواز شریف نے جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں مریم نواز کو دھمکیاں دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید اور جنرل عرفان ملک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پوری مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین