• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں نامعلوم نمبرز سے کالز آتی ہیں اور بُرا بھلا کہا جاتا ہے، غلام سرور خان


وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتی ہیں، برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست اور تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی، سینیٹ میں مسلم لیگ ن بلوچستان، سندھ، مرکز، کے پی کے میں زیرو نکلی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اب آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اداروں کے خلاف آپ کا بیانیہ نہیں چلے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج تک عوام کی پذیرائی حاصل نہیں کرسکی، اپوزیشن سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، اپوزیشن کو چاہیے آئین اور قانون کے مطابق ہمارے سامنے آئیں۔

غلام سرور خان نے یہ بھی کہا کہ ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنا ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہار کو کُھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، جیت جائیں تو ٹھیک ہار جائیں تو کچھ درست نہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ چھوٹی سوچ چھوٹے لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے، میں جب بھی الیکشن ہارا، اپنی شکست تسلیم کی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شیطان نے ڈیوٹی ملا جی کی لگا دی ہے، مولانا نے اب استعفے دینے کی بات کردی ہے چونکہ ملا خود سینیٹ میں نہیں ہے۔

تازہ ترین