• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 15 مارچ کو  کرے گا۔

 اس سے قبل نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں اور اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراﺅ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

تازہ ترین