• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع


اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب 15 مارچ کی بجائے 16 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کو تاریخ کی تبدیلی سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کی میزبانی ن لیگ کرے گی، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منگل کو دو بجے ن لیگ سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

تازہ ترین