• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت و اپوزیشن بھنگڑوں میں مصروف، عوام آہ و بکا کررہے ہیں، شجاعت


مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں جبکہ عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و بکا کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔

تازہ ترین