• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

ارشد خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کیفے میں موجود ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارشد خان کے ساتھ کیفے میں اُن کا اسٹاف بھی ہے جن کے ساتھ وہ پاوری کررہے ہیں۔

ارشد خان نے ویڈیو میں پاوری گرل دنانیر مبین کا منفرد انداز اپناتے ہوئے یہ جملے کہے:

یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا اسٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے

ارشد خان کی یہ پاوری ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

تازہ ترین