آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رواں سال بنگلا دیش پریمئیر لیگ نہ ہونے کا اعلان

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلا دیش پریمئیر لیگ نہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کرکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ایونٹ نہیں ہوگا جبکہ آٹھ ٹیموں کا ایونٹ رواں سال کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں شامل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش پریمئیر لیگ کا انعقاد اب اگلے سال ہی ممکن ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دورے کی وجہ سے نومبر میں قومی کھلاڑی دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ بی پی ایل اگلے سال 14 جنوری سے 18 فروری تک کھیلی جائے گی.

کھیلوں کی خبریں سے مزید