مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے نیب کی درخواست پر سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔
نیب نے درخواست میں موقف اپنا رکھا ہے کہ مریم نواز الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔
درخواست کے مطابق مریم نواز یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیرفعال ہوچکے ہیں۔
نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت کا مریم نواز غلط فائدہ اُٹھا رہی ہیں، ضمانت خارج کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020ء کو انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، اگست 2020ء میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔