• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگنی کا اعلان نہیں ہوا، شاہین آفریدی نے خوشی میں کیک کاٹ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا خاندان اس بات کو تو مانتے ہیں کہ شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے درمیان منگنی جلد ہوسکتی ہے لیکن تصدیق سے گریز کیا جاتا رہا ہے۔ پشاور میں شاہین آفریدی نے بڑے بھائی ریاض آفریدی اور اپنے کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ منگنی کا کیک کاٹا۔ کیک پر ہیپی انگیجمنٹ لکھا ہوا تھا اور شاہین شاہ آفریدی کے وکٹ لینے کے بعد کی تصویر لگائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگنی طے پاگئی ہے، دونوں خاندانوں کی جانب سے باضابطہ اعلان ابھی ہونا ہے، تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین