• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو تباہی سے روکنے کیلئے علما کردار ادا کریں،علامہ شبیر طاہری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیام ولایت فاونڈیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے اجتماعی اعتکاف علوی اس سال بھی اسلامک ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوا جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام نے شرکت کی ۔اعتکاف کے آخری روز علامہ شبیر الحسن طاہری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں مغرب کی جانب سے ایجاد ہونے والی نئی نئی رسومات نے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف گامزن کردیا ہے نوجوان نسل کی اس تباہی کو روکنے کے لئے علماء کرام کو اپنا اہم کردار ادا ہونا ہوگا اور اسلامی تعلیمات سے نوجوانوں کی تر بیت کے لئے سیمینارز اور تدریسی کلاسوں کا انعقاد کرنا ہوگا ۔آج دین اسلام کو بدنام کر نے کے لئے اخلاقیات سے عاری کچھ عورتیں اسلامی اور انسانی اقدار کو پامال کر نے کے لئے یقینا یہودیوں کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں اور آزادی و حقوق کے نام پر معاشرے میں بے حیائی کو پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔

تازہ ترین