• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیسن ٹریڈ یونین کے کلیر بریز کی موہن سنگھ سے ملاقات

برمنگھم( پ ر) یونیسن ٹریڈیونین کی نمائندہ کلیر بریز نے گرو نانک گورودارہ سپارک ہل برمنگھم کے صدر موہن سنگھ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں خواجہ محمد سلیمان بھی شامل تھے ،اس موقع پر گفتگو میں کلیر بریز نے بتایا کہ ہارٹ لینڈ ہسپتال برمنگھم کی انتظامیہ ہسپتال میں کام کرنے والے پورٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے کٹوتی کی کوشش کررہی ہے۔انتظامیہ ملازمین کو ایسا نیا کنٹریکٹ آفر کر رہی ہے جس سے ان کی خاندانی زندگی متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پورٹرز کو سب کمیونٹیز کی حمایت کی ضرورت ہے،انہوں نے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رکھی ہے۔ سکھ کمیونٹی کے لیڈر موہن سنگھ نے کلیربریز کو یقین دلایا کہ وہ پورٹرز کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کریں گے اور اس سلسلہ میں ہارٹ لینڈ ٹرسٹ کی چیئر پرسن جیکی سمتھ کو ای میل کے ذریعہ اپنے جذبات سے آگاہ کریں گے۔ خواجہ محمد سلیمان نے بتایا کہ سپارک ہل کی مسلم کمیونٹی کی طرف سے کئی خطوط جا چکے ہیں لیکن ابھی تک ٹرسٹ نے اپنا فیصلہ نہیں بدلا، ہمیں پورٹرز کی حمایت میں اپنی مہم جاری رکھنی چاہئے۔
تازہ ترین