• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی اور سعودی بحریہ کا مشترکہ مشقوں کا اعلان

ریاض ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور فرانس کی بحریہ نے مشترکہ مشقیں کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی بحری فوج وائٹ شارک21 کوڈ کے نام سے مشترکہ مشقیں کرے گی۔ وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحری فوج کے درمیان تجربات کا تبادلہ، صلاحیتوں میں بہتری اور خطے میں سمندری آپریشن کی استعداد کو مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز سعودی لڑاکا طیاروں نے امریکی بی 52بم بار طیاروں کے ساتھ فضائی مشقیں کی تھیں۔
تازہ ترین