• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان آف ناوگئی سابق سینیٹر عبدالقیوم خان انتقال کرگئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر ہدایت اللہ کے چچا اور باجوڑ کے سابقہ سینیٹر اور خان آف ناوگئی عبدالقیوم خان انتقال کرگئے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر ہدایت اللہ کو تعزیت کے لئے ٹیلی فون کیا اور کہا کہ سابق سینیٹر عبدالقیوم خان کی وفات پر دل افسردہ ہے۔ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تازہ ترین