• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی تنازع‘ وفاقی دارالحکومت میں رات بھر گولیاں چلتی رہیں

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں اراضی کے تنازع پر رات بھر گولیاں چلتی رہی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار ڈمپر کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول راجہ اسلام ایک بیٹے اور چار بیٹیوں کا باپ تھا، جسے اتوار کو آبائی گاؤں کنٹی بھمبر تراڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اراضی کے تنازع پر فائرنگ کوئی نئی بات نہیں مگر پولیس غفلت اور لاپرواہی اسے قبضہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال سمجھنے پر مجبور ہیں۔ راجہ محمد شاہد یامین کی رپورٹ پر پولیس نے 13مارچ کو شبریز، فرخ محمود، خرم محمود، اسد الطاف اور اسفار اللہ داد سمیت30 مسلح افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ14 مارچ کو ناصر اقبال کی مدعیت میں عبدالسلام کے قتل، سراج الحق اور محمد شفیق کو زخمی کرنے کے الزام میں اسفار اللہ، اسد الطاف، تبریز فیاض، ابرار اعتبار، فرخ محمود سمیت ساتھ آٹھ مسلح افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ نون کے علاقے جی ٹی روڈ پر ڈمپر نمبر آئی ڈی جی3128 کے ڈرائیور فیضان نے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل سوار عباد خان کو ہٹ کیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کے بھائی حماد خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ڈمپر ڈرائیور فیضان کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈمپر تحویل میں لے لیا۔
تازہ ترین